1 اکتوبر، 2015، 11:21 AM

پاکستان میں 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان میں 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کے شہر فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں اخلاق اور شوکت کو پھانسی پر لٹکایا دیا، دونوں مجرموں کو 2001 میں 2 سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان میں نجی اور ذاتی جھگڑوں میں ملوث افراد کو تو پھانسی دی جارہی ہے لیکن ابھی تک کسی وہابی طالبانی دہشت گرد کو پھانسی نہیں دی گئی ۔

News ID 1858528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha